Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہار کی وجہ کیچز کا ڈراپ ہونا قرار، کپتان ویمن کرکٹ ٹیم

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نےکہا ہے کہ غلطیاں کیں، جس کا خمیازہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا،کیچ چھوڑیںگے تو ایسے ہی نتائج سامنے آئیں گے، وہ ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

انہوں نے کہ بیٹنگ فارم میں ہے ایسے ٹائم میں جب ہم بڑے ایونٹ کی تیاری کررہی ہیں تو ہم لوگ نئی چیزیں ٹرائی کر رہے تھے۔

اس سیریز میں تجربات کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے، اس سیریز سے ٹیم میں اعتماد آئے گا ٹیم میں ورلڈ کپ کے حوالے سے جوش پایا جاتا ہے ہم نے ٹارگٹ مقرر کئے، پہلے بیٹنگ میں گیپ آتا تھا پھر اس گیپ کو پورا کیا، اب محسوس ہوا ہے فیلڈنگ پ ٹو مارک نہیں ہے، اس کو بہتر کریں گے۔

ٹیم میٹنگ میں ڈسکشن ہوگی اوور آل ٹیم کی انرجی بہت اچھی ہے گرمی تھی مگراس کا زیادہ اثر نہیں تھاجب پارٹنرشپ طویل ہوجائے اور کیچ بھی ڈراپ ہوجائیں تو تھوڑی مایوسی ہوتی ہے، انرجی لیول کم ہوجاتا ہے۔

جنوبی فریقہ کی کھلاڑی وکٹ پر سیٹ ہوگئیں تھیں ان کی پارٹنر شپ نہ توڑسکے جوجیت سے دور لے گئی ورلڈ کپ کی تیاری اچھی ہے قوم کومایوس نہیں کریں گے اپنی سوفیصد پرفارمنس دیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button