Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 108 مسافروں کو جرمانہ

ڈی ایس ر یلوے ملتان ڈویژن یوسف لغاری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے کی ٹیم نے 21 ستمبر کو ایک دن میں مختلف ٹرینوں میں چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 108 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 1 لاکھ 27 ہزار 970 روپے وصول کرکے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دیے جبکہ ٹرینوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے علاوہ مسافروں کی شکایات بھی سنی اور موقع پر حل بھی کروائی۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن یوسف لغاری کا کہنا تھا بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے، مسافروں سے التماس ہے ٹرینوں میں ٹکٹ لے کر سفر کریں، اگر کوئی مسافر ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اس سے ریلوے قانون کے مطابق ٹرین کے نقطہ آغاز سے کرایہ و جرمانہ وصول کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button