Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2024 کا رزلٹ یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا
جاری علامیہ کے مطابق رزلٹ سی ڈی کی قیمت مبلغ 300/- روپے مقرر کی گئی ہے، لہذٰا رزلٹ سی ڈی کی قیمت بذریعہ حبیب بنک چالان بورڈ برانچ ملتان میں مورخہ 30ستمبر تک جمع کروا کر اصل بینک چالان سہولت مرکز ملتان بورڈ میں جمع کروائیں اور رزلٹ کی اشاعت والے دن سی ڈی حاصل کریں۔
ادارہ جات اپنے امیدواران کا رزلٹ اپنے پورٹل کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں ، اور پرائیویٹ امیدواران کو اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے معلوم کر نے کی سہولت مہیا کر دی جائے گی۔