Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں مناہل میموریل ڈے منانے کا فیصلہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری، پانچویں سمیسٹر کی طالبہ مناہل شعبان جوکہ ایک المناک حادثہ میں شہید ہوگئی تھیں، اس افسوس ناک حادثے پر طالبہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 23 ستمبر سے 25دسمبر تک سوگ کا اعلان کیا تھا۔

25سمتبر کو یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی فیکلٹی، ڈیپارٹمنٹس کے چئیر مین، ڈینز آف فیکلٹیز، رجسٹرارآفس، ٹریژرآفس، کنٹرولر آفس کے سربراہان اور عملہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طالبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو علم حاصل کرتے ہوئے فوت ہوجائے وہ شہید ہے۔ تجویز دی گئی کہ حادثہ قریب چوک کا نام مناہل شہید چوک رکھا جائے۔

اسی طرح ہر سال 23 ستمبر کو یونیورسٹی میں مناہل میموریل ڈے منایا جائے گا، اس دن میں روڈ سیفٹی آگہی مہم، شجر کاری بھی کی جائے گی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو وہیکل فری بنانے کے لیے بروقت اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button