Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کا احتجاج؛ کلاسوں کا بائیکاٹ، پیڈا ایکٹ کی دھمکی بھی احتجاج کو نہ روک سکی
14 ہزار سکول پرائیویٹ سیکٹر کو دینے پر سکولوں کے اساتذہ ، ایپکا اور اگیگا نے احتجاج کا اعلان کیا تھا، لاہور میں دھرنا دیا جانا تھا، جس پر صوبے بھر میں ایمرجنسی لگادی گئی، اساتذہ کو سکول میں پانچ بجے تک حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، غیر حاضری پر کارروائی دھمکی دی گئی اور تمام اضلاع میں ٹیچرز کی چھٹی بھی بند کردی گئی۔
جس کےلئے سی ای اوز کو وائس میسجز جاری کرنے پڑے تاہم اساتذہ کی بڑی تعداد نے ہڑتال کو ترجیح دی اور سکولوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا، اساتذہ کے قافلے صبح لاہور کے لئے نکل گئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ تنظیموں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں، کچھ کو پیڈا ایکٹ کے تحت شو کاز بھی دئے گئے ہیں ۔