Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف سکولوں کو صرف 5 فیصد طلباء فیل کرنے کی اجازت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کیا جائے۔
اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے طلباء کی اگلی جماعتوں میں پرموشن پالیسی جاری کر دی ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک پارٹنر سکولوں کو زیادہ سے زیادہ 5 فیصد طلباء کو فیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پرموشن پالیسی کے تحت کسی بھی طالبعلم کو "ڈبل ڈیموٹ” کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تاہم رواں برس مارچ میں داخل ہونے والے طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جماعت نہم میں پرموٹ ہونے والے طلباء کے کوائف سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کرنا ہوں گے.
پیف نے پارٹنر سکولوں کو 31 جولائی تک طلباء کو پرموٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔یہ مراسلہ ساڑھے سات ہزار سکولوں کو ارسال کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button