Breaking NewsSportsتازہ ترین
کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں چھ اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق کھیلتا پنجاب گیمز میں ٹیپ بال کرکٹ ہاکی فٹبال بیڈمنٹن کبڈی اور اتھلیٹکس میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27ستمبر تھی، لیکن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کھلاڑیوں کے جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں چھ اکتوبر تک کی توسیع کردی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اس میں حصہ لے سکیں۔