Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی پی ایس سی نے ایک دن میں 45 ہزار امیدواروں کا امتحان لیکر نیا ریکارڈ بنادیا

ترجمان کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 45,000 سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا کامیابی سے انعقاد کیا، جس میں ڈاکٹرز کی 900 اسامیوں کا تحریری امتحان بھی شامل ہے ، جس میں 17 ہزار سے زائد ڈاکٹرز نےامتحان دیا، امتحانات پنجاب کے 7 ریجنز میں لئے گئے، پی پی ایس سی کےممبران، افسران و عملے نے تمام امتحانی مراحل کو بخوبی انجام دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو غیر فعال کرنے کیلئےجیمرز کا استعمال کیا گیا جبکہ امیدواروں کے نتائج کیلئے آئی ٹی پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائےگا، یہ پی پی ایس سی کی تاریخ میں پہلی بار نتائج سب سے کم وقت میں جاری کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button