11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ 11ویں کلاس کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں، 45 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے گذشتہ روز انٹرمیڈیٹ 11ویں کلاس کے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا ،جاری اعلامیہ کے مطابق امتحان کےلئے 70ہزار 577 امیدواروں کے داخلہ فارم جمع کرائے، جس میں68ہزار 674 نے امتحان دیا، جس میں سے 37ہزار 814 پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 55.06 فیصد رہاجبکہ گذشتہ برس پاس ہونے کا تناسب 58.09 فیصد تھا۔
پری میڈیکل گروپ میں 20ہزار 726 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں 14ہزار220 کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 68.61فیصد رہا۔
پری انجینئرنگ گروپ میں 3ہزار 588امیدوارشریک ہوئے جس میں سے دو ہزار 601پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 72.49فیصدرہا۔
جنرل سائنس گروپ میں21ہزار 32امیدوار شریک ہوئے جس میں سے 11ہزر 254پاس ہوئے، کامیابی کاتناسب 53.51فیصدرہا۔
کامرس گروپ میں دوہزار 21امیدوار شریک ہوئے جس میں 889پاس ہوئے ہوم اکنامکس گروپ میں 26 امیدوار شریک ہوئے، 19پاس ہوئے کامیابی کاتناسب 73.08 فیصدرہا۔
ہومینٹیز گروپ میں 21ہزار 281امیدوار شریک ہوئے کامیابی کا تناسب 41.50فیصد رہا، امتحان میں پرائیوٹ طلباء کی تعدادچار ہزار779 تھی جس میں سے ایک ہزار 644 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 34.40 فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ 11ویں کے امتحان کےلئے 211 امتحانی مراکز، فزکس میں سب زیادہ بچے پاس ہوئے۔
تفصیل کے مطابق امتحان کےلئے 211سنٹر قائم کیے گئے جن میں لودھراں میں26خانیوال میں 49وہاڑی میں 44اور ملتان میں 92سنٹر بنائے گئے جبکہ مضامین کے لحاظ سے بائیولوجی میں 79فیصد، کیمسٹری میں 79فیصد میتھ میں 86فیصد امیدوار پاس ہوئے جبکہ فزکس میں 90فیصد انگلش سائنس میں 90فیصد اور انگلش ہیومنٹیز گروپ میں 51فیصد امیدوار پاس ہوئے۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے پر 12 کیسز پکڑے گئے جن میں سے 11سنٹروں سے جبکہ ایک کیس آفس سے سامنے آیا، کمیٹی نے 10 امیدواروں کو سزاسنائی جبکہ دو کو بری کرتے ہوئے نتائج جاری کردئے ۔
انٹرکے نتائج میں لودھراں بازی لے گیا جاری اعداد وشمار کے مطابق لودھراں کارزلٹ 59.56 فیصد، خانیوال کا 57.61 فیصد وہاڑی کا 53.70 اور ملتان کا 53.29 فیصد رہا۔
واضح رہے ضلع لودھراں گذشتہ دو سال سے سب اچھے رزلٹ دے رہا ہے۔