Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : میزبان ٹیم کی پریکٹس، بابر اعظم توجہ کا مرکز بنے رہے

پاک انگلینڈ سریز کےلئے قومی ٹیم نے پریکٹس کی پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں پریکٹس کی مگر سب کی توجہ کا مرکز بابر اعظم رہے، بابر اعظم گراؤنڈ کا چکر لگاتے اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے، بابر اعظم کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں نے پریکٹس میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی پاکستانی ٹیم نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی نگرانی میں پریکٹس سیشن کیا۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم دو دن آرام کے بعدکل 4 اکتوبر کو پریکٹس شروع کرے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہو گا، ملتان میں شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جس کی وجہ سے مہمان کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم آج بھی پریکٹس کرے گی، موسم کی شدت کودیکھتے ہوئے پریکٹس سیشن صبح دس بجے رکھا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button