زکریا یونیورسٹی میں ہیلمٹ اور لائسنس کی پابندی کرنے کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے ملاقات کی، ملاقات میں یونیورسٹی کی سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ریزیڈنٹ آفیسر بھی موجود تھے، یونیورسٹی میں سیکورٹی کی بہتری کے لئیے تجاویز پیش کی گئیں جن میں ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈ مینیسٹریشن کے تعاون سے یونیورسٹی میں ٹریفک کی آگاہی کے متعلق واک کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی میں موٹر سائیکل سواروں کی لئیے ہیلمٹ اور لائسنس پر سختی سے پابندی کا فیصلہ کیا گیا اور اس میں تعاون کی لئیے پولیس کی جانب سے یونیورسٹی کے دونوں گیٹوں پر ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کی جائے گی تا کہ ان ہدایات پر پابندی نہ کرنے والوں کا چالان کیا جائے اور انکو جرمانہ کیا جائے۔
یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موقع پر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور یہ ٹیم مختلف شعبہ جات میں جا کر لائسنس بنائے گی۔
ریجنل پولیس آفیسر نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔