شدید گرمی نے پاکستانی کرکٹرز کابھی برا حال کردیا، پریکٹس میں بھی بار بار وقفے، بابر اعظم کی دوڑیں
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم قومی کھلاڑی صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرتے بے حال ہوگئے، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسرے روز پریکٹس کی جمعرات کی صبح 10 بجے قومی کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز سہہ پہر میں ہونے والی کرکٹ ٹریننگ نے کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں جھلسادیا تھا لیکن آج صبح 10 بجے بھی ملتان میں سورج قریب قریب ہی تھا۔
سخت گرمی اور حبس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو بار بار وقفہ لینا پڑا، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دن کا آغاز اسٹیڈیم کے 3 چکر لگاکر کیا، دوسرے چکر میں ہی قومی کھلاڑیوں کی حالت غیر ہونے لگی تھی۔
بابر اعظم ایک کوچ کے ساتھ الگ دوڑتے دکھائی دیئے، شاہین آفریدی اور محمد رضوان 4 کھلاڑیوں کے ساتھ الگ تھے، قومی کرکٹرز نے اس کے بعد وقفہ کیا، وقفہ کے بعد نیٹ بیٹنگ پریکٹس شروع کی، سخت گرمی کیوجہ سے کھلاڑی انضمام الحق انکلوژرکے سامنے چھاؤں میں کھڑے رہے جبکہ فیلڈ میں ایک بیٹر اور بائولر تھا جبکہ کوچز بھی گراونڈ سے باپر نظر آئے۔
آج جمعہ کو بھی پریکٹس سیشن صبح 10 بجے شروع ہوگا جس میں انگلینڈ کی ٹیم بھی حصہ لے گی ۔