Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: انگلش ٹیم کی پرفیشنل انداز میں پریکٹس، کھلاڑی گرمی سے محفوظ

دو دن اور ایک رات کے بعد انگلش کرکٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں رہے، شاید اپنے آپ کو سامنے دھوپ میں چمکتے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ کیلئے تیار کررہے تھے۔

30 منٹ کے طویل انتظار کے بعد بین سٹوکس کی قیادت میں انگلش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے اور اپنے ڈریسنگ روم کے عین سامنے فٹبال کی ہلکی پھلکی مگر تیز پریکٹس کی۔

فٹبال کو ہوا میں اچھالنا زیادہ،چھوٹے قدموں کے ساتھ بھاگنا کم تھا۔یہ پریکٹس 30 منٹ تک جاری رہی،
انگلینڈ کے کوچز بھی ساتھ تھے۔

اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسی ایریا میں ایک طویل قطارکی شکل میں ہلکی پھلکی دوڑ لگائی،کیچ پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے گرمی کے سبب وقفہ کرلیا۔

پاکستانی ٹیم کے برعکس انگلش کھلاڑیوں نے پرسکون انداز میں پریکٹس کی، قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز سخت گرمی میں میدان کے 3 چکر لگائے تھے،اس سے ہی کھلاڑی تھک گئے تھے لیکن انگلش ٹیم منیجمنٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو تھکانے سے گریز کیا، بیٹنگ پریکٹس بھی وقفہ وقفہ سے کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button