Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہتھیار پورے رکھو، پیپر پر کمزور پاکستانی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے : ناصر حسین

انگلینڈ کے سابق کپتان نے وراننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپر پر کمزور پاکستانی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے اسلئے انگلش ٹیم کو اپنے پورے ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا ایک عظیم ملک ہے، کرکٹ سے پیار کرنا والا ملک ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم وہاں کھیل رہی ہے اور ہم بھی پاکستان میں ہوں گے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بہت بری کنڈیشن میں ہے ہم جب دو سال قبل 2022 میں پاکستان میں تھے تو وہاں پر ہم نے تین میچوں کی سیریز جیتی تھی تب سے اب تک پاکستان نے مزید نو ٹیسٹ کھیلے ہیں کوئی میچ نہیں جیتا ہے تو اس حوالے سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت ایک اپنی کم سے کم نچلی سطح پہ ہے لیکن پاکستان کے بارے میں میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ یہ ٹیم اپ سیٹ کرنے والی ٹیم ہے اس کا کوئی ایک دن اپ ہوتا ہے اور اگلا دن ڈاؤن تو میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ بین سٹوکس کی ٹیم کے ساتھ اگے کیا ہونے والا ہے کیونکہ پاکستان کی ٹیم کا نیا کپتان ہے اور نئی ٹیم مینجمنٹ ہےنئے کوچز ہیں۔ کھلاڑی بھی کچھ تبدیل ہوئے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اس وقت انگلینڈ فیورٹ ہے، میں پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں، بابرعظم کے بارے میں ناصر حسین نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ آٹھ ٹیسٹ میچوں میں ایک ففٹی بھی سکور نہیں کر سکے، وہ ایک باصلاحیت بیسٹ مین ہے، لیکن تاریخ کی بدترین آوٹ آف فارم سے دوچار ہے لیکن کسی بھی وقت ان کا بیٹ جاگ سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو انگلینڈ کے لیے مشکلات ہوں گی۔

واضح رہے ناصر حسین آج کل برطانوی میڈیا کے ساتھ وابستہ ہیں وہ کل ملتان پہنچیں گے ان کے ساتھ مائیکل ایتھرٹن سمیت انگلینڈ کے کمنٹیٹرز اور پاکستان کے رمیز راجہ بھی ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button