Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محکمہ اعلی تعلیم نے بورڈز کو ضم کرنے کیلئے کام مکمل کرلیا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ کے ماتحت کیا جائے گا، بورڈز کے سٹرکچر میں تبدیلی کرتے ہوئے چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، تمام تعلیمی بورڈز کے اوپر سپر بورڈ قائم کیا جائے گا۔

سپر بورڈ کے سر براہ چیف آپریٹنگ آفیسر ہونگے، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کالج سے تعینات کیا جائے گا، بورڈ کے نئے سٹرکچر کی منظوری جلد کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button