Breaking NewsSportsتازہ ترین
امارات ٹیم نے مسلسل دوسرے سال ٹورڈی فرانس کا ٹائٹل جیت لیا

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسرے سال ٹورڈی فرانس کا ٹائٹل جیت لیا۔
امارات ٹیم نے دو سالوں میں ٹائٹل جیت کر چئمپئن بننے کی روایت بنا لی۔
تادج پوگاکار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔انہوں نے 21 ویں اور آخری مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسٹار سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ آخری مرحلہ انتہائی سنسنی خیز تھا۔ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ نہیان بن زاید آل نہیان نے ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی قیادت کی حمایت اور پوری ٹیم کی کاوشوں کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی۔


















