Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستانی بیٹرز کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے، اولی پاپ

انگلینڈ کے عبوری کپتان اولی پوپ نے میگا پریس کانفرنس میں اپنے پیسرز کی ناتجربہ کاری پر پریشان دکھائی۔ دیئے اولی پوپ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ مجموعی طور پر تجربہ کم ہے، لیکن کرس واکس کی بیک پر کافی سال کی کرکٹ ہے۔اس سے فائدہ ہوگا۔

پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔

انہوں نے اپنے اسپنرز کا اچھا دفاع کیا لیکن معاملہ سارا پچ پر چلا گیا ہے، اگر پاکستان نے پیس یا پیس سے ملتی جلتی پچ بنالی تو میزبان ٹیم فائدہ میں ہوگی۔

پوپ نے کہاکہ ہم نے پاکستانی باؤلرز کی ویڈیوز دیکھ تیاری کی ہے ٹاس کے بعد کیا کرنا،کل پچ دیکھ کر فیصلہ ہوگا۔پاکستان کا بائولنگ اٹیک متوازن ہے۔کچھ بھی کرسکتا ۔

یہ ملتان ان کا ہوم میدان ہے اولی پوپ نے کہا ہے کہ ملتان میں پاکستان کے خلاف اچھا ٹیسٹ ہوگا۔سپنرز کیلئے بھی اچھا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلی ہے، اس سے کافی سیکھا ہے اور خیال ہے کہ آخری ٹیسٹ کی شکست سے یہ فائدہ ہوگا کہ غلطیاں درست ہونگی پاکستان میں پچز فلیٹ بھی ہو جاتی ہیں لیکن ریورس سوئنگ ایک بہترین ہتھیار ہوگا، ان کنڈیشنز سے فائیدہ اٹھائیں گے۔

پوپ نے اعتراف کیا ہے کہ جمی اینڈرسن اخری سیریز میں موجود تھے لیکن اس بار نہیں۔ان کے نہ ہونے سے بڑا فرق پڑے گا ہمارے پاس بھی اچھے اسپنرز ہیں اور ہم پاکستان کے بیٹرز کو پکڑیں گے ۔گزشتہ دورے میں جب ہم یہاں تھے تو صورت حال مختلف تھی لیکن اس بار اور ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button