Breaking NewsSportsتازہ ترین
پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آؤٹ فیلڈ سلو ہوگئی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی اننگ میں بیٹرز کی جانب سے متعدد بار باؤنڈری ہٹ کرنے کی کوشش کی گئی، گراؤنڈ کے وسط سے بال کی سپیڈ آہستہ ہونا شروع ہو جاتی تھی، جس کے باعث ابتدائی اوورز میں پاکستانی بیٹرز سکور کرنے میں ناکام رہے۔
ماہرین کے مطابق آؤٹ فیلڈ سلو ہونے کی وجہ گراؤنڈ میں گھاس کے سائز کی زیادتی اور پانی لگنے کی صورت میں نمی کی وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ اور جہاں تک باؤنڈری سائز کی بات ہے تو قانون کے مطابق پچ کے مرکز سے کسی بھی سائیڈ کی باؤنڈری 90 یارڈز(82 میٹر) سے زیادہ اور 65 یارڈز (59 میٹر) سے کم نہیں ہو سکتی۔