Breaking NewsSportsتازہ ترین
بین سٹوکس پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود پانی پلا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان بین سٹوکس ہمسٹرنگ انجری کے باعث ریکوری پیریڈ میں ہونے کی وجہ سے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے تھے، تاہم انہوں نے گراؤنڈ سے ناطہ نہ توڑا، اور واٹر باسکٹ میں باؤنڈری پر موجود فیلڈرز کو پانی پلاتے رہے اور حوصلہ افزائی کی۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
Play
شائقین کرکٹ اور میڈیا باکس میں بیٹھے صحافیوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور قابل تقلید عمل کہا۔
یاد رہے کہ گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے اکتبوبر کے مہینے میں بھی ملتان میں اوسطاً درجہ حرارت 40 ریکارڈ کیا جارہا ہے اور رئیل فیلنگ 43 درجہ سینٹی گریڈ ہے۔




















