Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ مینز گریڈ بی 2024 کے ڈراز کا اعلان
سیکرٹری ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن چوھدری صغیر کے مطابق نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ مینز گریڈ بی 2024 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔
چمپین شپ 21اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔
ملک بھر سے گریڈ بی کی 8ٹیموں کا اعلان کردیا گیا جنہیں دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں ملتان .ہزارہ. کوہاٹ. ساہیوال ڈویژن جبکہ پول بی میں گوجرانوالہ. مردان .سرگودھا. کوئٹہ ڈویژن کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سمیی فائنلز 24 اکتوبر جبکہ فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔