Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئر ڈاکٹر آمنہ ریاض انتقال کرگئیں

انجینئر ڈاکٹر آمنہ ریاض، لیکچرار، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بقضائے الٰہی انتقال کرگئی ہیں، ان کا نماز جنازہ گذشتہ روز بعد نماز ظہر انجینئرنگ سٹاف کالونی کے سامنے، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کی گئیز جس میں زکریا یونیورسٹی کے تمام اساتذۃ ملازمین اورافسروں نے شرکت کی اور ان کو سپردخاک کیاگیا۔

ڈاکٹر آمنہ ریاض پیدائش کے بعد پولیو کاشکار ہوگئیں تھیں، ان کے والدین نے علاج کرانے کی کوشش کی، جس کے بعد وہ وہیل چیئر پر چلنے کے قابل ہوسکیں ۔

ایف ایس سی میں اچھے نمبر لینے کر 2000سیشن میں الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ زکریا یونیورسٹی میں داخلہ لیا جس کے بعد یونیورسٹی میں لیکچرر بھرتی ہوئیں یو ای ٹی لاہور سے ایم ایس سی کیا، ان کے سپروائزر ڈاکٹر کامران تھے، جو اسوقت نواز شریف انجینئرنگ یونیوسٹی کے وائس چانسلر ہیں ۔

آمنہ ریاض نے ملائشیا میں پی ایچ ڈی کےلئے داخلہ لیا، ان کا ریسرچ ورک اختتامی مراحل میں تھا، ان کوگردوں کاایشوپیش آیا اور ان کوواپس آنا پڑاعلاج کے دوران انہوں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کرائے اور پی ایچ ڈی بھی مکمل کی۔

ایک برس سے وہ مختلف قسم کے انفکشن میں مبتلا رہیں اور سوموار کی شپ خالق حقیقی سے جاملی۔

چیئرمین الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹر عبدالستار ملک ڈاکٹر آمنہ ریاض کے انتقال کو یونیورسٹی کےلئے بڑانقصان قراردثیا ہے، انکاکہنا ہےکہ ہم ایک محتنی ٹیچرسے محروم ہوگئے، جن کی زندگی جہدمسلسل سے عبارت تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button