Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اسی دن کا انتظار تھا: کامران غلام

پاکستانی بلے باز کامران غلام ٹیسٹ کیپ ملنے پرخوشی سےنہال ہیں ان کا کہناہے کہ یہ خواب تھا اسی دن کا انتظار تھا، جو پورا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا دنیا بھر میں کرکٹر کےلئے اعزاز ہوتا ہے، مجھے یقین تھا کہ رواں سیزن میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کروں گا۔

ڈومسٹک تواتر سے کھیل رہا ہوں اس لئے پرامید تھا جیسے ٹیم میں شمولیت کی خبر ملی اورجس کنڈیشن میں ملی اس سے اہل خانہ کوآگاہ کیا وہ بھی سبھی خوش تھے۔

رائٹ ہیںڈ بلے باز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں شمولیت 15 سال کی محنت کا نتیجہ ہے، ڈومسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں اورپرفارم بھی کررہاہوں۔

ڈومسٹک کرکٹ نے میری بہت مدد کی کیونکہ اس میں آپ تمام بالرز کو فیس کررہے ہوتے ہیں، ہمیشہ محنت کی اوریقین تھا اللہ تعالیٰ محنت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،نئے کھلاڑیوں کو بھی یہی کہوں گا یہ وہ محنت کریں ایک روز اس کا صلہ ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button