Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز: دوسرا میچ؛ پاکستان کے کھانے کے وقفے تک8 وکٹ کے نقصان پر 358 رنز

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی، انگلینڈ نے پہلے سیشن میں 99 سکور کے بدلے 3 وکٹیں حاصل کی۔

عامر جمال 37 اور نعمان علی 29 کے ساتھ کریز پر موجود، 49 سکور کی پارٹنرشپ قائم

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سریز کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز محمد رضوان 37 اور سلمان علی آغا 5 رنز ناٹ آؤٹ سے شروع کیا۔ محمد رضوان نے چوکا لگا کر آج کے دن اپنی اننگ کو پھر 37 رنز سے جوڑا، اور بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام ہوگئے اور 41 کے انفرادی سکور برائیڈن کارس کی گیند پر وکٹ کیپر جیمی سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 97 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے اپنی باری مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز

ساتویں وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنے، سلمان علی آغا53 گنیدوں 31 رنز بناکر ‘کاٹ بی ہائنڈ’ ہوگئے اور میتھیو پوٹس کا شکار بنے، ان کی اننگ میں 5 چوکے شامل تھے۔ نئے آںے والے کھلاڑی ساجد خان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور محض 2 کے انفرادی رنز پر جیک لیچ کا شکار بن گئے، ان کا کیچ جوئے روٹ تھاما۔

اس سے قبل پہلے پہلے دن کامران غلام 118، صائم ایوب 77 ،عبداللہ شفیق 7، کپتان شان مسعود 3، سعود شکیل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ مقررہ 90 اوورز میں پاکستان نے 259 رنز بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ 3 ، برائیڈن کارس ،میتھیو پوٹس نے 2-2 وکٹیں،شعیب بشیر، نے 1وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button