Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایس ایس ٹی اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان
محکمہ سکولز نے 854 ایس ایس ٹی اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔
سینئر اساتذہ کو بطور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر، ہیڈ ماسٹر، سبجیکٹ اسپیشلسٹ، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
ان عہدوں پر ترقی پانے کے لیے سال 2001 سے 2008 کے درمیان بھرتی ہونے والے گریڈ 16 کے اساتذہ اہل ہوں گے۔
سنیارٹی کے مطابق 892 میل اور 656 خواتین اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے اساتذہ کو پرموشن لنک ٹریننگ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔