زکریا یونیورسٹی : شعبہ عربی کے چیئرمین کی چکر بازی پکڑی گئی
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی انتظامیہ کی وائس چانسلر کو چکر دینے کی کوشش، شعبہ میں دو ٹائم ٹیبل بنادیے ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی انتظامیہ نے تمام کورسز اپنے شعبہ کے اساتذہ کو تفویض کر دیئے جنکو وہ پڑھانے کے اھل بھی نہیں ہیں۔
مثلاً سوکس، دستور پاکستان جیسے جنرل کورسز جنکو صرف متعلقہ شعبہ کے اساتذہ ہی پڑھانے کے اھل ہوتے ہیں، شعبہ عربی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ابوذر خلیل نے اس کا بھی توڑ نکال لیا، انہوں نے دو ٹائم ٹیبل بنائے، ایک وائس چانسلر کی ہدایت کی مطابق مرتب کرکے وی سی آفس اور ڈین آفس جمع کرادیا جبکہ دوسرے پر عمل شروع کردیا۔
اس ٹائم ٹیبل میں فنکشنل انگریزی، نظریہ پاکستان اور تاریخ کے مضامین محسن عظیم اور صوبیہ سرفراز کو الاٹ کئے گئے جبکہ جو ٹائم ٹیبل وی سی آفس جمع کرایا گیا اس میں ان دونوں لیکچرر کے نام ہی شامل نہیں ہے۔
اس فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جبکہ لیکچرارز کو شعبہ میں دیکھا گیا۔
یونیورسٹی حلقوں نے اس مذمت کرتے ہوئے وائس چانسلر کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔