ویمن یونیورسٹی ملتان: "ہونہار سکالرشپ کمیٹی کا جانچ اور تصدیق” کا اجلاس
ویمن یونیورسٹی کی "ہونہار سکالرشپ کمیٹی کا جانچ اور تصدیق” کا اجلاس منعقد ہوا، ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالر شپ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر مصباح مرزا ( ڈائریکٹرSFAO) نے کی۔
انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلباء کو سکالر شپ دیا جائے گا، 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16 میڈیکل کالجز اور 131 گریجوایٹ کالجز کے طلباء کو اسکالرشپ دیا جائے گا، ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو بھی اسکالر شپ دیا جائے گا۔
حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے، یہ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا، اعلیٰ تعلیم کےلئے ذہین طالبات کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا، اس لئے تمام چیئرپرسنز اپنی طالبات کو اس سکالرشپ کےلئے متحرک کریں تاکہ قابل طالبات یہ سکالر شپ حاصل کرسکیں۔ تاہم میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام قوانین کو اپناتے ہوئے میرٹ پر طالبات کو سلیکٹ کیا جائے۔
اجلاس میں ڈاکٹر مدیحہ اکرم( چیئرپرسن ایڈمشن کمیٹی) باسط ندیم( ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز BZU) ، محمد کامران بھٹہ اور سندس ہاشمی,اسسٹنٹ رجسٹرار موجود تھے۔