Paid ad
Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین

پاکستان آسٹریلیا T20 سیریز: بارش سے متاثرہ میچ آسٹریلیا نے 29 رنز سے جیت لیا

پاکستان کی جانب سے 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، آسٹریلین بالرز نے پاکستانی اننگ کو 64 کے مجموعہ پر محدود کردیا۔

حسیب اللہ خان 12، عباس آفریدی 21، شاہین آفریدی 11 رنز کے نمایاں سکورر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی20 سیریز: پہلا میچ موسم کی خرابی کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار

کپتان محمد رضوان ، عرفان خان بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 8، بابر اعظم 3، عثمان خان ، سلمان علی آغا 4-4 رن بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے زوئیر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس 3-3، ایڈم زمپا 2، جبکہ سپینسر جانسن نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے میچ کو خراب موسم کی صورتحال اور بارش کی وجہ سے 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
برسبین ٹی ٹوئینٹی میچ 7 اوورز تک محدود: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

بارش تھمنے اور موسم کے ٹھیک ہونے پر کھیل کا آغاز کیا گیا تو ٹاس جیت کر میزبان ٹیم ملک کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

جس پر آسٹریلیا نے4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے۔

16 کے مجموعی سکور پر جیک فریسر میکگروک 9 کے انفرادی سکور پر 2 چوکوں کی مدد سے نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

میتھیو شارٹ چوکا لگا کر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

تیسری وکٹ کی شراکت داری میں 31 رنز بنے، گلین میکسویل نے 3 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، انکی وکٹ عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔

عباس آفریدی نے ہی ٹم ڈیوڈ کو پویلین واپس بھیجا انکا کیچ عرفان خان نے دبوچا، انہوں نے 1 چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گابا اسٹیڈیم برسبین: چوکوں چھکوں کی برسات؛ پاکستان کو جیت کے لئے 94 کا ہدف

جبکہ پاکستانی سائیڈ کوئی بھی بیٹر آسٹریلیا کے بالرز کا سامنا نہ کر سکا، اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button