باؤلرز پر مکمل اعتماد، خامیوں پر قابو پائیں گے۔ محمد رضوان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئینٹی کرکٹ بہت تیز گیم ہے اور اگر اس میں کسی وجہ سے اوورز کم ہو جائیں تو اور تیزی آجاتی ہے، دونوں اطراف پر پریشر ہوتا ہے۔ وہ گابا اسٹیڈیم میں پوسٹ میچ کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
برسبین ٹی ٹوئینٹی میچ 7 اوورز تک محدود: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاس جیت پہلے آسٹریلیا کو کھلانے یہ مقصد تھا کہ بال سوئنگ ہوگا ان کو کم سکور پر آؤٹ کرکے میچ جیتنے جی کوشش کریں گے۔
میکسویل نے اچھی اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کو جیت دلوائی، وہ اچھا بیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
گابا اسٹیڈیم برسبین: چوکوں چھکوں کی برسات؛ پاکستان کو جیت کے لئے 94 کا ہدف
ٹیم میں ہٹرز کی کمی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف کمبینشن اپنا رہے ہیں تاکہ پاکستانی ٹیم کو بیت الیون بنا سکے تو کمی پیشی ہر وقت رہتی ہے کبھی بالرز اچھا پرفارم کرتے کبھی بیٹرز تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی نے پرفارم نہیں کیا، آج کا میچ قدرے مختلف تھا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا T20 سیریز: بارش سے متاثرہ میچ آسٹریلیا نے 29 رنز سے جیت لیا
بیٹرز کی ناکامی پر انکا کہنا تھا کہ سب نے کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی الگ بات یہ کہنا کہ بالرز کی بدولت جیتتے آرہے تو غلط ہوگا۔پاکستان کی جیت میں بالرز بیٹرز دونوں کردار ادا کررہے ہیں، آج آسٹریلیا کا دن تھا ۔
بارش کی وجہ سے ناکامی پر رضوان نے کہا کہ یہ چیزیں کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتی، کہاں جاسکتا ہے کہ بارش میچ پر اثر انداز ہوئی اوورز کم ہونے سے چیزیں بدل جاتی ہیں۔
ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے، ہماری نظر آگے آنے والی سیریز پر بھی ہے، ہم ٹیلنٹ کو شامل کرکے بیسٹ پلیئرز ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔