Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

ایچ ای ڈی اور کالجز اساتذہ میں پے پروٹیکشن کا معاملہ طے ، سفارشات کی سمری چیف سیکرٹری کوارسال کردی

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پے پروٹیکشن کمیٹی کی سفارشات پر سمری چیف سیکرٹری کو بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق پے پروٹیکشن کا معاملہ حل ہونے کے قریب ہے 2002سے 2012تک بھرتی ہونےوالے کالجز اساتذۃ نے اپنے واجبا ت سے دستبرداری کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ اگر گورنمنٹ ہمارا پرسنل الاؤنس ہماری بنیادی تنخواہوں میں شامل کرے تو نہ تو ہم اپنے جایا جات کلیم کریں گے اور نہ ہی پروموش کا کلیم کریں گے اورترقی کےلئے اپنی باری کاانتظارکریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گورنمنٹ اس شرط پر پے پروٹیکشن دینے پر آمادہ ہوجائے گی اور ایس ایس بی بھی واپس نہیں لے گی، سمری میں لکھا گیا ہے کہ اگر ان ایجوکیٹرز کو پے پروٹیکشن دی گئی تو پنجاب کے ایک لاکھ پچیس ہزار ایجوکیٹر کو بے پروٹیکشن دینی پڑے گی اس طرح ایک فلڈ گیٹ کھل جائے گا اور گورنمنٹ کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں اس لئے اگر ایجوکیٹر اور اساتذہ واجبات نہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو ان کو پے پروٹیکشن دی جاسکتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button