Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

بھارتی صحافی کرن تھاپر مشیر قومی سلامتی کے سامنے لاجواب ہوگئے

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنی ہوگی۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قرارداوں کے مطابق حل تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی۔
معید یوسف نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام واپس نہیں کرتا بات ناممکن ہے، بھارت پر واضح کردیا ہر پاکستانی آخری وقت تک کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خطے میں امن خراب کرنے کے لیے تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں، لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، ثبوت سامنے رکھ دئیے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہا، مگر بھارت کی ہندو توا سوچ آڑے آرہی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مانا ایف اے ٹی ایف سیاسی عزائم کے لیے استعمال کیا، پاکستان افغانستان کے سئلے کے سیاسی حل کے لے کوشش کرتا رہے گا۔
معید یوسف نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے، سوال ہے کیا مودی ہندوتوا حکومت سے مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے، کیا وجہ ہے بھارت میں مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جارہی ہے۔بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button