Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف اعلان کریں، واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا۔شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہے کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے ، شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرعظم نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رھے ہیں کہ وہ بڑی تکلیف میں ہیں، یہ تکلیف ان کی اپنی پسند پر ہے وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں، اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔پاکستان کے خلاف اسرائیل اور بھارت نے ہائیبرڈ وار کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا کہہ رہا ہے کہ آپ را کے ایجنٹوں سے مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کشمیر میں کیا پیغام دے رہے ہیں، نریندر مودی سے آپ پگڑیاں بدلتے ہیں، جاتی امرا کشمیر کے کس نقشے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ کشمیر کو فروخت کر رہے ہیں، کشمیری کوئی بھولا نہیں، سارا پاکستان بھی کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہوجائے کشمیری اپنی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا نہیں تھا گمشدگی تھی۔ یہ بھی ڈھونڈ سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر۔
صحافی کی جانب سے حقائق بتانے کے مطالبے پر کہا کہ یہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button