Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی : گندم کی پیدوار میں اضافہ مہم کا افتتاح

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کمشنر ملتان مریم خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ملتان شہزاد صابر نے گندم کی پیداوار کے اضافہ کی مہم کا افتتاح کر دیا۔

زرعی یونیورسٹی ملتان نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع سے مل کر گندم اگاؤ مہم شروع کر دی، اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی کے ساتویں سمسٹر کے 400 طلباء و طالبات کی 15 نومبر کو مہم شروع کرنے کے لیے تربیت دی گئی۔

16 نومبر 30 نومبر تک یہ طلباء و طالبات اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں محکمہ زراعت کے آفیسروں کے ساتھ مل کر کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے کے لیے آمادہ کریں گے اور ہر تحصیل سطح پر سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر کمشنر ملتان مریم خان نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اس سال کسانوں کو بہتر پیداوار حاصل کرنے پر انعامات کا انعقاد کر رہی ہے اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے ہر یونین کونسل سطح پر زراعت کے مراکز کوفعال کر دیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ ہم ملک کی گندم کی ضروریات کو اپنے کسانوں سے مل کر پورا کریں گے، اس سلسلے میں زرعی یونیورسٹی ملتان گورنمنٹ پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر گندم پیداوار اضافہ مہم میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شہزاد صابر نے شرکاء اور طلباء طالبات کو گائیڈ کیا کہ کس طرح اس گندم اگاؤ مہم کو شروع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے زرعی سائنس دانوں اور محکمہ زراعت توسیع کے آفیسروں نے طلباء و طالبات کی گندم اگاؤ مہم کی ٹریننگ کروائی۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کمشنر ملتان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم ڈاکٹر تنویر الحق، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار ڈاکٹر محکم حماد، ڈاکٹر مقرب ،ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button