Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز: دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 148 کا ہدف

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی ٹاکرے میں پاکستان کو جیت کےلئے 148 کا ٹارگٹ ملا ہے، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔

حارث رؤف کے 4 شکار، سفیان مقیم نے 2، عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

آرون ہارڈی 28، میتھیو شارٹ 32، جیک فریسر میکگروک 20 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدائی اوورز میں پاکستانی بالرز کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔

52 کے مجموعی سکور پر عباس آفریدی نے جیک فریسر میکگروک کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، انہوں نے 1 چھکوں 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ۔

52 ہی کے سکور پر آسٹریلیا کا دوسرا نقصان میتھیو شاٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا نے انکا کیچ تھاما، وہ 2 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 31 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ چوتھے اوور میں دونوں اوپنرز 52 کے مجموعے پر پویلین جا چکے تھے، اسکے بعد پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور وقفے وقفے سے پچ کھلاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی۔

تیسری وکٹ 56 کے سکور پر گری جب جوش لنگس بنا کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
پاور پلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے عوض 61 رنز بنائے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں مارکس سٹونس 86 کے ٹیم سکور پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی ۔ انہوں نے 14 رنز بنائے تھے ۔

گلین میکسویل 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان کو کیچ دے بیٹھے، انکو گیند سفیان مقیم نے کروائی تھی۔

15 ویں اوور کے اختتام پر 115 کے سکور پر ٹم ڈیوڈ حارث رؤف کی گیند پر شارٹ کھیلتے ہوئے عباس آفریدی کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔

زویئر بارٹلیٹ 1 چوکا لگا کر حارث رؤف کی گیند بولڈ آؤٹ ہوئے ۔ آرون ہارڈی عباس آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے 28 رنز بنائے ۔

ناتھن ایلس 1 اور سپینسر جانسن بنا کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف 4، سفیان مقیم2، عباس آفریدی نے 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button