پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز: آسٹریلیا نے دوسرا میچ 13 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی
سپینسر جانسن کی تباہ کن بالنگ، 148 کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 پر ڈھیر ہو گئی، 4 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 7 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے ۔
پاکستانی ٹیم 19.4 اورز میں 9 وکٹوں پر 134 رنز بنا سکی، عثمان خان 52، محمد رضوان 16، عرفان خان 00 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سڈنی : پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز ؛ آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
بابر اعظم 3، صاحبزادہ فرحان 5، عباس آفریدی 4، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی،نسیم شاہ، اور سفیان مقیم 0 پر پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سپینسر جانسن نے 5، ایڈم زمپا 2 اور زیوئیر بارٹلیٹ نے 1 وکٹ حاصل کی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز: دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 148 کا ہدف
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کے لئے 148 کا ٹارگٹ دیا، اور ابتدائی اوورز میں پاکستانی بالرز کی جم کر پٹائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔
52 کے مجموعی سکور پر عباس آفریدی نے جیک فریسر میکگروک کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، انہوں نے 1 چھکوں 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ۔
52 ہی کے سکور پر آسٹریلیا کا دوسرا نقصان میتھیو شاٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا نے انکا کیچ تھاما، وہ 2 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 31 کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ چوتھے اوور میں دونوں اوپنرز 52 کے مجموعے پر پویلین جا چکے تھے، اسکے بعد پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلوی بیٹرز کو جم کر کھیلنے نہ دیا اور وقفے وقفے سے پچ کھلاڑیوں کی آمدورفت جاری رہی۔
تیسری وکٹ 56 کے سکور پر گری جب جوش لنگس بنا کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
پاور پلے سیشن میں آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے عوض 61 رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں مارکس سٹونس 86 کے ٹیم سکور پر عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی ۔ انہوں نے 14 رنز بنائے تھے ۔
گلین میکسویل 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر صاحبزادہ فرحان کو کیچ دے بیٹھے، انکو گیند سفیان مقیم نے کروائی تھی۔
15 ویں اوور کے اختتام پر 115 کے سکور پر ٹم ڈیوڈ حارث رؤف کی گیند پر شارٹ کھیلتے ہوئے عباس آفریدی کو کیچ تھما بیٹھے، انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 18 رنز بنائے۔
زویئر بارٹلیٹ 1 چوکا لگا کر حارث رؤف کی گیند بولڈ آؤٹ ہوئے ۔
آرون ہارڈی عباس آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے 28 رنز بنائے ۔ ناتھن ایلس 1 اور سپینسر جانسن بنا کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف 4، سفیان مقیم2، عباس آفریدی نے 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔