Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز: آسٹریلیا کا کلین سوئپ، تیسرا میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا

پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز میں آسٹریلیا کا کلین سوئپ، تیسرا میچ بھی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
مارکس سٹونس کے 61، جوش لنگس 27 رنز کے نمایاں بلے باز ٹہرے۔ مارکس سٹونس پلئیر آف دی میچ قرار

یہ بھی پڑھیں ۔
پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئینٹی سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے 117 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے بلے بازی شروع کی تو پاکستان کی طرح آسٹریلوی بلے باز اچھا اوپننگ سٹینڈ نہ دے سکے۔

16 کے مجموعی سکور پر شاہین شاہ آفریدی میتھیو شارٹ کی وکٹ لے اڑے، اور ان کو عرفان خان کے کیچ آؤٹ کروادیا ۔ دوسری وکٹ بھی 14 رنز اضافے کے بعد 30 کے مجموعے پر گری جب ڈیبیو کرنے والے جہاندار خان جیک فریسر میکگروک کو آؤٹ کردیا، عثمان خان نے ان کا کیچ تھاما، انہوں نے 18 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ڈیبیو کرنے والے جہاندار خان آسٹریلیا کے خلاف جوہر دکھانے کےلئے پُرجوش

وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان جوش لنگس 4 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر عباس آفریدی کی بال پر شارٹ کھیلتے ہوئے حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مارکس سٹونس نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے4 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر ففٹی مکمل کی ۔

آسٹریلوی بیٹرز نے 12 ویں اوور میں ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلادی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کو سیریز جیتنے کے لئے 118 کا ہدف

قبل ازیں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کو سیریز جیتنے کے لئے 118 کا ہدف دیا۔

گرین کیپس 19 ویں اوور میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا اغاز کیا، پاکستانی ٹیم ایک بار پھر بڑا اوپننگ سٹینڈ دینے میں ناکام ہوئی اور 17 کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر کر سپنسر جانسن کی بال زیوئیر بارٹلیٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی سی بی عاقب جاوید کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی، پی سی بی نے اعلامیہ جاری کر دیا

دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 44 سکور بنے، 61 کے ٹوٹل پر ون ڈاؤن آنے والے حسیب اللہ خان نے 24 بناکر بابر اعظم کا ساتھ چھوڑ دیا ، انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے اور ایڈم زمپا کی گیند پر میتھو شارٹ نے ان کو کیچ اوٹ کیا۔

ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی بیٹنگ ڈگمگا گئی اور خزاں رسیدہ پتوں کی مانند پاکستانی وکٹیں گرتی رہیں۔

عثمان خان 3 اور کپتان سلمان علی آغا 1 بناکر بالترتیب 64 اور 70 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔

4 وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم مزید مزاحمت نہ کرسکے اور 91 کے مجموعے پر 41 رنز پر ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، انکی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔

محض ایک رنز اضافے کے بعد عباس آفریدی بھی آرون ہارڈی کی بال پر میتھیو شارٹ کو کیچ دے بیٹھے ۔

شاہین آفریدی نے کھیل کو دلچسپ بناتے ہوئے 1 چھکے 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے، شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کہ وکٹ زیوئر بارٹلیٹ کے حصے میں آئی ۔

سفیان مقیم بنا کوئی رن بنائے ناٹ تھے جبکہ حارث رؤف 0 پر آؤٹ ہوئے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے آرون ہارڈی نے 3، سپنسر جانسن ، ایڈم زمپا نے 2-2، جبکہ ناتھن ایلس اور زیوئیر بارٹلیٹ نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی ، جہانداد خان ، اور شاہین آفریدی نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button