Paid ad
Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین

پاکستانی ٹیم کی آسٹریلیا سے زمبابوے کے لئے روانگی

قومی سکواڈ آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد میلبرن سے روانہ ہوگیا ہے، قومی سکواڈ براستہ دوبئی 20 نومبر کو زمبابوے پہنچے گا۔

قومی سکواڈ میں شامل محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے۔

عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے۔

بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان جائیں گے۔

پاکستان زمبابوے کے ساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔

پاکستان کا دورہ زمبابوے
شیڈول اور اوقات

پہلا ون ڈے:24 نومبر

دوسرا ون ڈے:26 نومبر

تیسرا ون ڈے:28 نومبر

پہلا ٹی ٹونٹی:1 دسمبر

دوسرا ٹی ٹونٹی:3 دسمبر

تیسرا ٹی ٹونٹی:5 دسمبر

ون ڈے میچز دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونگے، جبکہ ٹی20 میچز شام 4 بجے شروع ہوا کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button