Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پرتھ ٹیسٹ: بیٹرز کےلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

ڈیوڈ گواسکر ٹرافی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بالرز چھائے رہے، پہلے روز ہی 17 وکٹیں گر گئیں، دونوں طرف کے بیٹرز ناکام انڈیا 150 پر آل آؤٹ جبکہ آسٹریلیا کے 67 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ، 83 رنز کے خسارے کا سامنا انڈیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نتیش کمار ریڈی 41، ریسباہ پینٹ 37، کے ایل راہول 26 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے

تفصیل کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلین بالرز نے تیز گیندوں انڈین بیٹنگ تہس نہس کر کے رکھ دی اور کسی بھی بیٹر کو بڑا سکور نہ کرنے دیا۔

آسٹریلوی ٹیم کو پہلی کامیابی یشساوی جیسپال کی صورت میں ملی، جب مچل سٹارک کی گیند پر میک سیونے نے انکا کیچ پکڑا، وہ بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔اس کے بعد انڈین کھلاڑیوں کی پویلین سے آمد و رفت جاری رہی۔

4 کھلاڑی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، ویرات کوہلی 5، ڈھورو جریل 11، واشنگٹن سندر 4، ہرشت رانا 7، جسپریت بمراہ 8 بنا سکے جبکہ محمد سراج بنا کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، مچل سٹارک ، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2-2 وکٹیں حاصل کی۔

انڈیا کی جانب سے ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میک سیونے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ۔

انڈیا کے 150 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو اس کو بھی حال آسٹریلیا سے مختلف نہ تھا۔

14 کے مجموعی سکور پر ڈیبیو کرنے والے ناتھن میک سیونے 10 کے ذاتی سکور پر جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلین بیٹرز بھی انڈین ٹیم کے نقش قدم پر چل پڑے۔

عثمان خواجہ 8، مارنس لبوچینگ 2، ٹراوس ہیڈ 11، مچل مارش 6، پیٹ کمنز 3 اور سٹیون سمتھ بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

الیکس کیری 19 جبکہ مچل سٹارک 6 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

انڈیا کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4، محمد سراج نے 2 جبکہ ہرشت رانا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button