Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان میں 200 کروڑ کے ترقیاتی کام کرانے کی منظوری دے دی گئی

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن کی ترقی کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت چھٹی کے روز ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 200 کروڑ کی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 22 نئ سکیمیں منظور کی گئیں۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ تمام نئی سکیموں کو مکمل سکروٹنی کے بعد منظور کیا جارہا ہے۔31 جولائی سے پہلے تمام نئی سکیمیں منظور کرلی جائیں گی۔
ابتک 108 نئی سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد، ڈائیریکٹر وقاص خان خاکوانی،ویڈیو لنک پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔


















