Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتا ن کا چار کروڑ کی جوابی کاپیاں خریدنے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک اور نٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریاں شروع کردیں۔
اس سلسلے میں جوابی کاپیاں خریدنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذائع کا کہنا ہے کہ رواں برس چار کروڑ کی جوابی کاپیاں خریدی جائیں گی جس کےلئے درخواستیں بھی طلب کی گئی تھیں، ٹینڈر کی مالیت 6کروڑ روپے رکھی تھی مگر سب سے کم ریٹ لاہور کی ایک کمپنی نے دیا۔
انہوں نے جوابی کاپیاں تین کروڑ 99لاکھ 60ہزار روپے میں دینے کی پیشکش کی جو سب سے کم ریٹ تھا ل،جس کی منظوری دے دی گئی۔ اس میں کمپنی کور شیٹ، ایم سی کیو ایوارڈ اوررولنمبرسلپس فراہم کرے گی۔
بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ کمپنی کو دس روز میں نیلامی جیتنے کے پراسس مکمل کرنا پڑے گا۔