Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عالمی ماحولیاتی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کا اعزاز

عالمی ماحولیاتی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کی ریسرچ کا تحقیقی اثر (Cumulative Impact Factor) 2000 کا بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔
بیجنگ انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ عالمی ماحولیاتی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر محمد شہباز کے کام کا تحقیقی اثر دنیا بھر کے ماحولیاتی سائنسدانوں میں سب سے نمایاں ہوگیا ، عالمی تحقیقی حلقوں میں ان کی ریسیرچ کا بڑھتا ہوا تحقیقی اثر ماحولیاتی سائنس اور انرجی اکنامکس میں ایک بڑی بڑی بیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔
حال ہی میں دنیا بھر کے معروف ماحولیاتی تحقیق دانوں نے ان کے کام کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالوں میں بڑی تعداد میں بطور حوالہ استعمال کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی تحقیق کا اثر بڑھتے ہوئے 2000 کا بڑا سنگ میل عبور کر گیا ہے۔
پورپی ، مشرق وسطی، چینی اور امریکی ماحولیاتی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹرمحمد شہباز کے کام کے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے رجحان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کو مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
امید کی جارہی ہے کہ ماحولیاتی سائنس ان کا کام نئے کام کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button