Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان کے ہاکٹس محمد مغیرہ جونیئر ورلڈ کپ میں قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے

ملتان سے تعلق رکھنے والے ہونہار کھلاڑی محمد مغیرہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں، اس سے قبل وہ عمان کا دورہ کرنے والی پاکستان کی ٹیم سکواڈ میں شامل رہے ہیں ۔

ملک بالخصوص جنوبی پنجاب میں ہاکی کے ٹیلنٹ کو اگے لانے اور نوجوان کھلاڑیوں کے ملک اور علاقائی سطح پر پروان چڑھانے میں سپرٹینڈنگ انجنیئر میپکو وہاڑی سرکل میپکو کی ٹیم کے منیجر ملک وسیم اختر کوششوں اور کاوشوں کا بڑا اہم رول ہے۔

انجنیئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ محمد مغیرہ جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل ہونا امید کی ایک نئی کرن اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں چین کے خلاف گول کر کے محمد محمد مغیرہ کے حوصلے بلند ہیں اور ہاکی کے میدان میں وہ طویل عرصے تک پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ملتان کے قابل فخر سپوت کو علاقائی اور حکومتی سطح پر سرپرستی ملنی چاہیے۔

ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لیے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی( میپکو) کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر جام گل محمد زاہد اور سپورٹس بورڈ میپکو کے صدر انجینئر چوہدری خالد محمود موثر اور بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔جنوبی پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے میپکو کا کردار قابل فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button