محسن نقوی سے یو اے ای کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی کی ملاقات
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال۔پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی کی ملاقات
یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی؟؟ فیصلہ جلد متوقع
پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ محسن نقوی
یہ بھی پڑھیں ۔
چیمپئنز ٹرافی2025: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ
تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے۔
دئبی میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات کی ۔ جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سےبات چیت کی اور سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ گیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔پاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلوں کے لیے بے تاب ہیں۔تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔