Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شاداب خان نے قومی اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا اعلان

قومی کرکٹر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’میں آئندہ سال اگلے اولمپکس کی تیاریوں کے لیے پاکستان کے اولمپک کھلاڑیوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ طلحہ طالب جیسے کھلاڑیوں کو دیکھتے ہوئے ہم سب کو پاکستان کے ہیروز کی حمایت میں اپنا کردار اد اکرنا چاہیے۔
شاداب خان نے اپیل کی کہ پاکستان کے لیے میرے ساتھ شامل ہوں، انہوں نے ہیش ٹیگ ایس کے اولمپکس فنڈ کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے، جس میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے تاریخ رقم کی اور پانچویں نمبر پر رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button