Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت کو سی پیک پر بیان دینےکا کوئی حق نہیں : پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے تنازع، افغانستان اور سی پیک سے متعلق دیے گئے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور نا ہی بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم ہوگی۔

زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں، بھارت کے جھوٹے اورمن گھڑت الزامات حقائق کو نہیں بدل سکتے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button