Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آزاد کشمیرا لیکشن : تحریک انصاف نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر ہونے انتخابی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کُل 45 نشستوں میں سے 37 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ پہلے۔ پاکستان پیپلزپارٹی 6، مسلم لیگ ن 5 نشستوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔
مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے اب تک ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button