زکریایونیورسٹی:ملازمین کے دھرنے کےسامنے انتظامیہ سرنگوں،
مستقلی کےلئے کمیٹی کی سفاشات منظور خزانہ دار آفس نے وائس چانسلر کی ہدایت پر اپنا اصولی موقف اپناتے ہوئے سمری پر آخری دستخط بھی کردئے

زکریایونیورسٹی:ملازمین کے دھرنے کےسامنے انتظامیہ سرنگوں، مستقلی کےلئے کمیٹی کی سفاشات منظور
خزانہ دار آفس نے وائس چانسلر کی ہدایت پر اپنا اصولی موقف اپناتے ہوئے سمری پر آخری دستخط بھی کردئے
زکریا یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین جو برسوں سے مستقلی کی راہ دیکھ رہے تھے انتظامیہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر احتجاج پرمجبور ہوگئے ایڈمن بلاک کے کریش ہال میں دھرنا دے دیا، ایڈمن بلاک وقفے وقفے سے نعروں سے گونجتا رہا ایمپلائز یونین نےڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر نے معاملے کو التوا میں ڈالنے پر احتجاج کیا.


رہنماوں ملک صفدر ، رانا مدثر کا موقف تھا کہ سینڈیکیٹ کی منظوری کے بعد بھی ایک اور کمیٹی بنادی گئی مگر اس کمیٹی کی سفارشات کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور احتجاج پر اتر آئیں ہیں یہ سلسلہ مزید بڑھے گا آخر کار خزانہ دار آفس نے وائس چانسلر کی ہدایت پر اپنا اصولی موقف اپناتے ہوئے سمری پر آخری دستخط بھی کردئے ، رجسٹرار نے ملازمین کی فزیکل ویریفکیشن کےلئے کمیٹیاں کی تشکیل کے مراسلے جاری کردئے ایک کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحیم ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ثروت سلطان ، محمد زبیر خان، مس شہلا گل ، محمد نواز شامل ہوں گے دوسری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر عزیر ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر ثمینہ رفیق ، محمد نعیم ، مس عابدہ پروین ، شیخ عطا شامل ہوں گے دونوں کمیٹی پہلے سے اہل قرار پانے والے ملازمین کی فزیکلی تصدیق کریں گی، جبکہ نااہل قرار پانے والے ملازمین کے اپیل سننے کےلئے بھی کمیٹی بنادی گئی جس کے چیئرمین ڈاکٹر عمران شریف چودھری ہوں گے جبکہ ممبران میں ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، محمد خالد اور محمد نواز شامل ہوں گے ۔کمیٹی کل 8اپریل کو اپنا کام شروع کریں گی


















