Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا: داخلے کے لئے آخری تاریخ
زکریا یونیورسٹی میں سپرنگ سیزن میں داخلے کے لئے فارم جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ، انٹری ٹیسٹ 26 دسمبر کو ہوگا۔
تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں بی ایس ، ایم فل ، پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے کے لئے فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، امیدوار شام چار بجے فارم جمع کرواسکتے ہیں جبکہ انٹری ٹیسٹ 26 دسمبر کو لیا جائے گا۔
پہلی میرٹ لسٹ 30 دسمبر لگائی جائے گی، دوسری میرٹ لسٹ یکم جنوری 2025 کو جبکہ تیسری 3 جنوری کو آویزاں کی جائے گی ۔