Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

موڈرنا کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔
امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کو کوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔
کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی ، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button