Breaking NewsInternationalتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی
دنیا کی پہلی ’ڈیجیٹل محبت‘ ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت

یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصویروں اور فلموں کے بعد اب جذبات بھی ڈیجیٹلی فروخت ہونے لگے۔
پولینڈ میں دنیا کی پہلی ڈیجیٹل محبت ڈھائی لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی، پولینڈ کی ڈیجیٹل انفلوئنسر مارٹا رینٹل نے ایک نامعلوم مداح کو اپنے محبت بھرے جذبات ڈیجیٹل انداز میں فروخت کیے ہیں۔
ڈیجیٹل محبت این ایف ٹی یعنی نان فنجیبل ٹوکن کی صورت میں فروخت کیے گئے ہیں۔مارٹا ڈیجیٹل جذبات فروخت کرنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو عطیہ کریں گی۔ مارٹا رینٹل کے یوٹیوب مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ٹاک ٹاک پر ان کے 24 لاکھ اورانسٹاگرام پر ساڑھے چھ لاکھ فالوورز ہیں


















