Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ویٹرنری ہسپتال نے کام شروع کردیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ فیکلٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام یونیورسٹی ویٹرنری ہسپتال قائم کر دیا گیا۔ویٹرنری ہسپتال کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کیا۔
زرعی یونیورسٹی میں ویٹنری ہسپتال بنانے کا مقصد جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان کا مقصد ہی پاکستان کے کسانوں و کاشتکاروں اور بالخصوص جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے خدما ت اور سہولیات میسر کرنا ہے۔ یونیورسٹی زراعت کے شعبہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی جامعہ میں ہسپتال کا قیام ہے۔ اس ہسپتال کے ذریعے لوگوں کے جانوروں کا علاج مفت کیا جائے گا ، اور اس ہسپتال کے ذریعے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔ زرعی یونیورسٹی میں ویٹنری ہسپتال کا قیام خطے کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ ویٹنری ہسپتال میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء و طالبات عملی طور پر علم سیکھیں گے۔

اس ہسپتال میں ویٹنری کے شارٹ کورسز کا اجراء بھی شروع کیا جائے گا۔ ویٹنری ہسپتال میں ہر قسم کے جانوروں،چرند پرند جس میں (گائے، بھینس، بکری، بلی،کتا، خرگوش، طوطے، مرغیاں، مور)وغیر ہ کا علاج بلکل مفت کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، چیئر میں فیکلٹی آف ویٹنری سائنسز ڈاکٹر آصف رضا سمیت دیگر فیکلٹی، سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button